بھارت

کرناٹک کے وزیر کا بی جے پی کی ہندوتوا ذہنیت کا اظہار

کرناٹک یکم نومبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میںحکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ریاستی وزیر زراعت بی سی پاٹل نے ہندوتوا ذہنیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سوچنا پاگل پن ہے کہ ایک مسلمان رہنمابھارت کا وزیر اعظم بن سکتا ہے۔
کرناٹک کے شہر گڈگ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بی سی پاٹل نے کہا کہ یہ بھارت ہے اور یہاں ایک مسلمان کا وزیراعظم بننا ناممکن ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کا مطلب ہے کہ کسی مسلمان رہنماکو وزیر اعظم نہیں بننا چاہئے تو بی جے پی رہنما نے دہرایاکہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ بھارت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button