بھارت

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر عائد پابندی غیر آئینی ہے:پیپلز یونین فار سول لبرٹیز

1b04a148-e645-4569-a054-609bf088d08dنئی دلی 30ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں انسانی حقوق کی ایک سرکردہ تنظیم پیپلز یونین فار سول لبرٹیز نے پاپولر فرنٹ آف انڈیاپر پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے، اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز یونین فار سول لبرٹیز کے جنرل سکریٹری وی سریش نے نئی دلی میں ایک بیان میں کہا کہ پابندی، کریک ڈان، اور پی ایف آئی کے لیڈروں اور کارکنوں کی گرفتاری جیسے ہتھکنڈے مسلمانوں میں ڈر اورخوف وہراس پید اکرنے کیلئے اختیار کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں تنہا کرکے خاموش کرایا جاسکے ۔انہوں نے تنظیم پر پابندی کو فوری منسوخ کرنے اوراس کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔انسانی حقوق کے ادارے نے فرنٹ کے تمام گرفتار لیڈروں اور کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔پیپلز یونین فار سول لبرٹیز بھارتی حکومت سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس سے وابستہ افراد کی رکنیت یا حمایت کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے جبری گرفتاریوںکا سلسلہ فوری طورپر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔تنظیم نے فرنٹ پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور این آئی اے ایکٹ کی منسوخی کا بھی مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button