آزاد کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی اقدمات کے خلاف 15فروری کو مظفر آباد میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا: پاسپان حریت

مظفرآباد 12فروری(کے ایم ایس)پاسپان حریت جموں وکشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سامراج کی جانب سے زمینوں پر قبضے، شہریوں کے گھروں کو مسمار اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کیخلاف 15فروری کو مظفر آباد میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیاہے۔
پاسبان حریت جموں وکشمیرکے چیئرمین عزِیراحمدغزالی اور وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم نے ایک مشترکہ بیان میں عوام سے دھرنے میںشرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسداد تجاوزات کے نام پر کشمیریوں سے انکی زمینیں چھین رہی ہے اورگھروں کو مسمار کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کشمیری عوام کیخلاف بلڈوزر کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے اور عام شہریوں کے گھر، ان کی جائیدادیں اور دیگر تعمیرات مسمار کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی قابض انتظامیہ کے ذریعے کشمیری شہریوں کو زبردستی ان کی زمینوں سے بے دخل کررہی ہے۔ ان حالات میں بھارتی سامراج کو روکنے کیلئے آزاد کشمیر کی حکومت ، سیاسی پارٹیوں، مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی، عوام اور بالخصوص نوجوانوں کا کردار بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب مل کر اپنی ریاست کی وحدت، مسلم شناخت اور وطن کی مٹی کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مودی کے بدترین جنگی جرائم کی طرف متوجہ کرنے کیلئے 15 فروری صبح نو بجے سنٹرل پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت مخالف دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل کے رکن ممالک اور او آئی سی سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت کومقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام غیر آئینی ، غیر جمہوری اور غیر انسانی اقدامات سے روکیں۔
FowAMpUaUAAc0E6

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button