آزاد کشمیر

ترک اراکین پارلیمنٹ کا پارلیمانی کشمیرکمیٹی قائم کرنے پر اتفاق

انقرہ 20جنوری(کے ایم ایس)
ترکیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے کشمیر کمیٹی تشکیل دینے اور ترک پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں قرارداد پیش کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے اعلان آج انقرہ میں ترک حکمران جماعت کے رکن علی شاہین اور آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان ایک غیر معمولی ملاقات کے دوران کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کشمیر کاز کی کھل کر حمایت کرنے پر ترک حکمران جماعت بالخصوص ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترک حکومت ہر اہم فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرے کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button