آزاد کشمیر

کشمیری عوام نے 19جولائی 1947کو تاریخی قرارداد کے ذریعے پاکستان کیساتھ الحاق کا فیصلہ کیاتھا، الطاف بٹ

Altaf Buttاسلام آباد:
جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں19 جولائی کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری عوام نے1947میں اس دن منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے پاکستان کے ساتھ الحاق کافیصلہ کیاتھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الطاف احمدنے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ثابت قدمی پر زور دیتے ہوئے جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیری عوام کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے آبائو اجداد نے 1947میں اس دنغیر متزلزل عزم کے ساتھ پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد پاس کرکے جموںو کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کر دیاتھا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے آبائو اجداد نے قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے قرارداد منظور کی تھی۔الطاف بٹ نے کہاکہ اس تاریخی فیصلے کے ذریعے کشمیریوں بھارت کی بجائے پاکستان کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے چند ہفتے قبل منظور کی گئی اس قرارداد کے مطابق ریاست جموںو کشمیرپاکستان کا حصہ ہے کیونکہ تقسیم ہندکے فارمولے کے تحت خودمختارریاستوں کو دو نئے قائم ہونے والے ممالک پاکستان اور بھارت میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق کرنے کیلئے کہاگیاتھا۔ الطاف احمد بٹ نے اگست2019میں مودی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی مظالم کی مذمت کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کے خلاف انصاف پر زور دیا۔الطاف احمد بٹ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ن کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button