جموں

بھارتی تحقیقاتی ادارے کی سب انسپکٹر بھرتی سیکنڈل میں24افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

download (6)جموں12نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)نے ہفتے کے روز پولیس سب انسپکٹر بھرتی اسکینڈل میں ملوث 24افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی بی آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ادارے نے آج پولیس سب انسپکٹربھرتی سیکنڈل سے متعلق کیس میں 24افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی جن میں بی ایس ایف کا ایک کمانڈنٹ، پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر،ایک کانسٹیبل، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار اور ایک استاد شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میںسروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے منعقدہ تحریری امتحان میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے حکام کی درخواست پر 3اگست 2022کو ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔کیس کے اندراج کے بعد، کشمیر، ہریانہ، دہلی، بنگلورو سمیت تقریبا 77مقامات پر چھاپے مارے گئے جبکہ20افراد کو گرفتار کر کے ان سے تقریباً 61.79لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button