جموں
راجوری:سڑک حادثے میں 2افراد جاں بحق
سرینگر02مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلعراجوری میں سڑک کے ایک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے کیول موڑ کے قریب ایک بس الٹنے سے شکیل احمد اور بدر حسین نامی دو مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔بلاک میڈیکل آفیسر کانڈی ڈاکٹر اقبال ملک نے بتایا ہے کہ8زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کانڈی لایا گیاہے جن میں 2زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔