بھارت

راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی پر مودی حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے، کانگریس

نئی دلی13نومبر(کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث افراد کی رہائی پر مودی حکومت کی خاموشی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اسے دہشت گردی کے ساتھ سمجھوتہ قرار دیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکرٹری وینو گوپال نے چھ مجرموںکی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط قرار دیا اور کہا کہ جو لوگ اس فیصلے کو ٹھیک قرار دے رہے ہیں وہ دہشت گردوں کی حوصلہ افرائی کر رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ مجرموں کی رہائی پر مودی حکومت کی خاموشی دہشت گردی کے واقعے کے ساتھ سمجھوتہ ہے اور جو لوگ ان دہشت گردوں کی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں وہ دراصل بالواسطہ طور پر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔KMS-12/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button