بھارت

بھارت نے جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے، جدید ہتھیاروں کی خریداری کیلئے 843ارب کی منظوری دیدی

نئی دلی 23دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت نے خطے میں اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے جدید ترین ہتھیار خریدنے کیلئے 843ارب سے زائد کی منظوری دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت وزارت دفاع نے لائٹ ٹینکس، بحری جہاز شکن میزائلوں اور لانگ رینج گائیڈڈ میزائلوں کی خریداری کیلئے 843 ارب 28 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔جدید دفاعی سازوسامان خریدنے کی منظوری ڈیفنس ایکوئیزیشن کونسل نے دی جس کے سربراہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہیں۔بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق بھارت یہ ہتھیار اور دیگر دفاعی سازوسامان ایک ایسے وقت میں خرید رہا ہے جب چین اور بھارت کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کشیدگی جاری ہے۔بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تینوں مسلح افواج کیلئے جدیدہتھیاروں کی خریداری کی24تجاویز کی منظوری دی گئی ہے۔اس میں بھارتی فوج اور فضائیہ کیلئے 6،6 جبکہ بحریہ کیلئے 10اور کوسٹ گارڈ کیلئے 2 تجاویز شامل ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق ان 24بڑی دفاعی خریداریوں پر 84 ہزار 328کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ایک نئی تجاویز کے تحت جدید انفنٹری کامبیٹ وہیکل، لائٹ ٹینک، بحریہ کیلئے اینٹی شپ میزائل، ویسلز، نئے میزائل سسٹمز، لانگ رینج گائیڈڈ بم اور جدید آفشور پٹرول ویسلز خریدے جائیں گے۔بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ تمام دفاعی ساز و سامان اور ہتھیار مقامی ذرائع سے خریدے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button