مقبوضہ جموں و کشمیر
سری نگر میں ٹریفک پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا
سرینگر01 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج شام سرینگر میں ایک حملے میں ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے شہر کے علاقے راجوری کدل میں محمد عبداللہ نامی ٹریفک پولیس اہلکار پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی ڈیوٹی پر تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے واقعے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔