مقبوضہ جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی کی بھارتی پولیس کیطرف سے نذیر رونگا کی گرفتاری کی مذمت
سری نگر :پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نذیر احمد رونگا کی سری نگر میں گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ نذیر احمد رونگا بی جے پی کے جابرانہ اقدامات کا تازہ شکار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر لانے میں ناکام رہی ہے بلکہ وہ نہتے کشمیریوں کو ظالمانہ کریک ڈاو¿ن کا نشانہ بنا رہی ہے۔
بھارتی پولیس نے نذیر احمد رونگا کو گزشتہ روز سرینگر کے علاقے نشاط میں گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار ی کے بعد ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے جموں خطے کی کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔