بھارت

انڈیا بلاک کی مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کے مودی حکومت کے طرز عمل پر تنقید

INDIA BLOCk1

نئی دہلی:انڈیابلاک نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے خاص طوپرڈوڈہ آپریشن کے تناظرمیں مودی حکومت پرشدید تنقید کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انڈیا بلاک میں شامل کانگریس پارٹی نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت قومی مفاد پر جھوٹی بہادری اور جعلی بیانیے کو ترجیح دے رہی ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ ہم جھوٹی بہادری دکھاکر، جعلی بیانیے میں الجھ کر اورچیزوں کو چھپاکر اپنی قومی سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ کانگریس نے ڈوڈہ میں ہونے والی جھڑپ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا جس میں ایک افسر سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پارٹی نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کے طرز عمل پر سوال اٹھایا۔انڈیا بلاک کی یہ تنقید ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب مودی حکومت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے کئی سوالات کا سامنا ہے۔حزب اختلاف کے اتحاد کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر چیز معمول کے مطابق نہیں چل رہی ہے اور قومی سلامتی کے لیے زیادہ شفاف اور جوابدہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی حکومت نے ابھی تک انڈیا بلاک کی تنقید کا جواب نہیں دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button