بھارت : کانگریس صدرملک ارجن کھرگے” انڈیا” بلاک کے چیئرپرسن نامزد
نئی دہلی:بھارت میں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے کو حزب اختلاف کے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا)بلاک کا چیئرپرسن نامزد کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلاک کے رہنمائوں نے ایک آن لائن اجلاس کے دوران اتحاد کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا اور اپریل-مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ترنمول کانگریس، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا اور سماج وادی پارٹی کے لیڈران اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔اطلاعات کے مطابق کھرگے کو بلاک کا چیئرپرسن مقررکرنے پر اتفاق رائے پایاگیا۔تقرری کے بارے میں باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیاگیا۔سیاسی رہنمائوں نے بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یوکے صدر نتیش کمار کو بلاک کا کنوینر بنانے کا بھی فیصلہ کیا تاہم حتمی فیصلہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کی 28اپوزیشن جماعتیں انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (INDIA)کے بینر تلے اکٹھی ہوئی ہیں۔