مقبوضہ جموں و کشمیر

وزیر خارجہ کا علاقائی امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل پر زور

کراچی15نومبر(کے ایم ایس)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے علاقائی امن کے مفاد میں جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیر خارجہ آج کراچی میں گیارہویںبین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار” آئیڈیاز 2022” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے درمیان بات چیت پر زور دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے۔کراچی کے ایکسپو سینٹر میں گیارہویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022کا آغاز ہوگیا۔ وزیر خارجہ نے نمائش کا افتتاح کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button