مہاراشٹر:دلت اسکالر آنند ٹل ٹمیڈے کو 949 دن جیل میں رہنے کے بعد ضمانت مل گئی
ممبئی19 نومبر (کے ایم ایس) بھارت میں نامور دلت دانشور اور مصنف آنند ٹل یمیڈے Anand Teltumbde کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت تقریباً 950 دن جیل میں گزارنے کے بعد جمعہ کو ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔
جسٹس اے ایس گڈکری اور جسٹس ملند جادھو پر مشتمل بنچ نے ضماعت کی درخواست کی سماعت کے بعد گزشتہ ہفتے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جمعہ کے روز سنایا گیا۔ تاہم ہائیکورٹ نے ضمانت کے اپنے حکم پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی ہے تاکہ این آئی اے اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کر سکے۔ دلت اسکالر 2020 میں گرفتاری کے بعد سے ممبئی کی تلوجا سنٹرل جیل میں ہیں ۔ ان پراشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ اشتعال انگریز تقریر کے نتیجے میں 2018میںKaregaon علاقے میں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔