بھارت

اتر پردیش : آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 38افراد ہلاک

lightning strikeنئی دلی:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم سے کم 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں ایک دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں38افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ11 ہلاکتیں پرتاپ گڑھ میں ہوئی ہیں ۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں سلطان پور میں 7، چندولی میں 6، مین پوری میں 5، پریاگ راج میں4، اوریا، دیوریا، ہاتھرس، وارانسی اور سدھارتھ نگر میں ایک ایک شخص ہلا ک ہوا ہے ۔ ان اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں درجنوں افراد جھلس بھی گئے ہیں ۔مشرقی اتر پردیش کے ضلع چندولی میںآسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے متاثرین میں 13 اور 15 سال کی عمر کے دو کزن بھی شامل ہیں۔ہلاک ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات نے اتر پردیش اور اس سے ملحقہ ریاستوں اوردیگرعلاقوں میں اگلے پانچ دن تک مزید شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button