بھارت
جے پور : ہندووکلاءکا ادے پور کے قتل کے الزام میں گرفتار افراد پر حملہ
جے پور 03 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان کے دارلحکومت جے پور میں عدالت کے احاطے میں انتہا پسند ہندو وکلا نے ادے پور نامی ہندو درزی کے قتل کے الزام میں گرفتار افراد حملہ کیا کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو وکلاءنے دو مسلمانوں پر اس وقت حملہ کیا جب انہیں جے پور میں این آئی اے کی عدالت کے احاطے سے پولیس کی گاڑی میں واپس لے جایا جا رہا تھا۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ گستاخانہ بیان پر ادے پور میں ایک درزی کو قتل کرنے والے دو افراد میں سے ایک بی جے پی کا رکن ہے اور اسی لیے مودی حکومت نے مقدمے کو تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے سپرد کیا ہے۔ ہندو درزی قتل کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔عدالت نے انہیں 10 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔