بھارت

بھارتی فوج کے ہاتھوں سری لنکا میں ویلویتورائی قتل عام کو 35 سال مکمل

2 اگست 1989کو بھارتی فوج نے سو سے زائد افرادکو ہلاک اور خواتین کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا

indianarmy

کولمبو:بھارتی فوج کے ہاتھوں سری لنکا میں ویلویتورائی قتل عام کو 35 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1987کوبھارت نے سری لنکا سے جبرا معاہدہ کر کے امن قائم کرنے کے نام پر 80ہزار فوج جافنا میں تعینات کی تھی ۔بھارتی افواج کی طرف سے جافنا میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت، لوٹ مار اورخواتین کی اجتماعی زیادتیوں کے بعد تامل باغیوں ان کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔ 2 اگست 1989کو تامل باغیوں کے حملے میں ویلویتورائی میں6بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے۔بھارتی فوج نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 200گھروں، 50سے زائد دکانوں اور 200کے قریب ماہی گیر کشتیوں کو نذر آتش کر دیا۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے 2دن تک جاری رہنے والے قتل عام کے دوران عورتوں اور بچوں سمیت 100سے زائدافراد کو قتل کیاگیاجبکہ درجنوں کو تشدد کے ذریعے زخمی اور معذور کر دیا گیا ۔بھارتی فوجیوں نے اس دوران بڑی تعداد میں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔ بھارتی ظلم و ستم کی وجہ سے سری لنکن عوام نے انڈین پیس کیپنگ فورس کا نام انڈین پیپل کلنگ فورس رکھ دیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button