بھارت

راجستھان: مسلم نوجوان کے قتل کے بعد حالات کشیدہ،انٹرنیٹ سروسز معطل

جے پور 25 نومبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست راجستھان میں ہندوتوا دہشت گردوں کی فائرنگ میں ضلع بھیلواڑہ میں ایک مسلم نوجوان ابراہیم پٹھان قتل اوراسکا بھائی قمر الدین زخمی ہوگیا ہے جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بھیلواڑہ میں ہندوتوا دہشت گردوں نے 34سالہ ابراہیم پٹھان کو قتل اوراسکے بھائی 22سالہ قمر الدین کو زخمی کردیا جس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔پولیس نے مسلم نوجوان کے قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد ضلع میں انٹرنیٹ سروسز کو 48گھنٹے کے لیے بند کر دیاہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس آدرش سدھو نے دعوی کیاہے کہ مسلم نوجوان کے قتل کے سلسلے میں دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔انہواں نے بتایا کہ دوموٹر سائیکلوں پر سوا ر چار ہندوتوا دہشت گرد وں نے مسلم نوجوان ابراہیم کو گولی مارکر قتل کردیا ہے۔ واقعہ کے فورا بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور پولیس سے سڑکیں بلاک کئے جانے کے باوجود قاتلوںکو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس جیش تھا میتری نے میڈیا کو بتایا کہ دو بھائی ابراہیم پٹھان اورقمر الدین عرف بھیلواڑہ کے بدلہ چوک سے ہرنی مہادیو کی طرف جارہے تھے کہ اچانک چار ہندوتوا غنڈوں نے جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ابراہیم اور قمر الدین پرفائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ ابراہیم اور اوراسکے بھائی قمر الدین دونوں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے اور بعدازاںابراہیم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button