بھارت

راجستھان : پولیس کاپلوامہ حملے میں مارے گئے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کی بیواوں پر وحشیانہ تشدد

جے پور 05 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں 2019 میں ایک دھماکے میں ہلاک ہوجانے والے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) اہلکاروں کی بیواو¿ں کو بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
تین بیواﺅں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے اپنے مطالبات ریاست کے وزیر اعلیٰ تک پہچانے کیلئے ان سے ملنے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکاروں نے انہیں وحشیانہ طریقے سے گھسیٹا اور آگے بڑھنے سے روک دیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو پولیس اہلکاروں کی منتیں کرتے جبکہ اہلکاروں کا بیواﺅں پر تشدد واضح طو ر دیکھا جاسکتا ہے۔
یا درہے کہ 14فروری 2019کو ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ Lethaporaمیں سرینگر جموں شاہراہ پر بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک قافلے پر حملے میں کم از کم چالیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
حزب اختلاف کی بھارتی جماعتوںخاص طور پر کانگریس نے پلوامہ حملے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی منصوبہ بندی خو د نریندر مودی نے کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button