مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل مقبوضہ جموں وکشمیر کی اندرونی صورتحال کی نگرانی کرے: فاروق رحمانی

 

rehmani

اسلام آباد05 اکتوبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے اقوام متحدہ کے موجودہ اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں بھارتی مظالم کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرنے میں عالمی برادری کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ایک ٹیم کے ذرےعے مقبوضہ جموں وکشمیر کی اندرونی صورتحال پر نظررکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کی موجودگی سے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق انصاف نہیں ہوسکتا۔ اس لیے ایک طریقہ کار وضع کرنا چاہیے جس کے تحت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی اندرونی صورتحال کی نگرانی کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدام سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی 2018 اور 2019 کی رپورٹوں کا مقصد بھی پورا ہوگا جوجموں و کشمیر کے موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالے سے عالمی ادارے کے غیر فعال ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو یہ حق جتنا جلد دیا جائے گا اتنا ہی علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے بہتر ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button