مقبوضہ جموں و کشمیر
کرناٹک: ہندو انتہاپسند تنظیم کی طرف سے مسلمانوں کے بائیکاٹ کی دھمکی
بنگلورو10مئی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسند تنظیم سری رام سینا کے بانی پرمود متالک نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے لائوڈ اسپیکرپر اذان کے بارے میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل نہ کیا تو انکا سماجی اور اقتصادی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرمودمتالک نے صبح 5 بجے میسورو ضلع کے ایک مندر میں ہنومان چالیسا اور سپربھات بھجن کی مہم کا افتتاح کیا اور ریاست بھر میں مساجد میں لائوڈ اسپیکروں کے ذریعے اذان کے خلاف مندروں میں ہنومان چالیسہ اوربھجن کا اہتمام کیاگیا ۔پرمود متالک نے اعلان کیا کہ ہندو کارکن آئندہ دنوں میں مندروں میں اپنی عبادات کی مہم کو تیز کریں گے۔ انہوں نے اذان کے خلاف کارروائی کرنے میں حکومت کی بے بسی پر سوال اٹھایا جو کہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔