مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے نے جموں حملے کے کیس میں 12افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی

جموں 19اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے رواں سال اپریل میں جموں کے علاقے سنجوان میں ہونے والے حملے کے سلسلے میںبدھ کے روز 12افراد کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی۔
این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ملزمان کے خلاف جموں کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔یہ کیس ابتدائی طور پر 22اپریل 2022کو پولیس سٹیشن بہو فورٹ جموں میں درج کیا گیا تھا اوربعد میں این آئی اے نے 26اپریل کو دوبارہ درج کیا تھا۔ چارج شیٹ میں شفیق احمد شیخ، بلال احمد وگے، محمد اسحاق چوپان، عابد مشتاق میر، آصف احمد شیخ، اظہر علوی، روف اصغر، محمد مصدق، شاہد لطیف ،مسعود الیاس اور مسرور احمد کو نامزد کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button