APHC

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد 10 دسمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے آج انسانی حقوق کے عالمی دن پر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے جموں و کشمیر میں بیگناہ لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف مبذول کرانا تھا۔
حریت رہنماو¿ں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے 1948 میں آج کے دن سے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کو منظور کیا گیا تھا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دنیا کی تمام قومیں بلا تفریق مذہب و نسل انسانی حقوق کی پاسداری کریں گی لیکن بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کر رہا ہے حالانکہ اس نے اعلامیہ پر دستخط بھی کر رکھے ہیں۔
حریت رہنماﺅں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں  کو کالے قوانین کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کو دبانے کے لیے تمام وحشیانہ حربے استعمال کر رہی ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی اور کشمیری عوام اپنی تحریک آزادی کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
حریت رہنماو¿ں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے کشمیریوں کی نسل کشی سمیت ہر ظالمانہ حربے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری دہشت گردی اور تشدد کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔
حریت رہنماو¿ں نے اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یادداشت بھی پیش کی۔ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے نام یادداشت میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button