کشمیری تارکین وطن

برسلز: سیمینار کے مقررین کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ

برسلز 10 دسمبر (کے ایم ایس)یورپی ہیڈکوارٹر برسلز میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کی طرف سے سیمینار کا انعقاد آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت کے سی ای یو کے سینئر رہنما چوہدری خالد جوشی نے کی اور اس میں کشمیری ، پاکستانی اور یورپی دانشوروں اور ماہرین نے شرکت کی۔ مقررین میں چوہدری خالد جوشی، سردار محمود، اندرے بارکز، سردار صدیق، Shiraz Raj، Hafiz Unib Rashid اور شازیہ اسلم جبکہ شرکا ءمیں افتخار احمد، رضا چوہدری، میر شاہ جہاں، اسلم شاہ، مہر ندیم راجہ عبدالقیوم اور دیگر شامل تھے۔
مقررین نے بین الاقوامی برادری بالخصوص یورپی یونین کے حکام سے کہا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں خرم پرویز اور احسن اونتو کے ساتھ ساتھ کشمیری سیاسی رہنماو¿ں شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک اور دیگر کی فوری رہائی کی اپیل کی۔
دریں اثناءکے سی ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے جو پاکستان کے دورے پر ہیں، انسانی حقوق کے دن کے موقع پر ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف مظالم بند کرنے اور انہیں حق خود ارادیت دینے کیلئے بھارت پر دباو¿ ڈالے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button