کشمیری تارکین وطن

بھارت گزشتہ76سال سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کر رہا ہے : علی رضا سید

Ali raza syedبرسلز:کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ بھارت گزشتہ76سال سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کر رہا ہے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں روکاٹیں پیدا کررہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے انسانی حقوق کا ایوارڈ ملنے پر یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں اورنظربندیوں، ٹارگٹ کلنگ، جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کے قتل، جبری گمشدگیوں، خواتین کی بے حرمتی اور انسانیت کے خلاف دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے ڈومیسائل قوانین میں ترامیم اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے۔علی رضا سید نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ تقریب کا انعقاد پاکستان پریس کلب بیلجم ، اتفاق ویلفیئر سوسائٹی بیلجم، ای یو پاک بیلجم فیڈریشن، پاک بلج ویلفیئر ایسوسی ایشن اور پاکستان سوشوکلچرل ایسوسی ایشن نے مشترکہ طورپر کیاتھا۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوقِ کے لیے خدمات انجام دینے خاص طور پر مظلوم کشمیریوں کے حقوق کو اجاگر کرنے پر اپنی سالانہ ایوارڈ تقریب کے دوران علی رضا سید کو انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button