کشمیری تارکین وطن

لندن : کشمیری خواتین کی حالت زار اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس کا انعقاد

لندن 08(کے ایم ایس )”عالمی یوم خواتین اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور حقوق نسواں“ کے عنوان سے پارلیمنٹ ہاؤس لندن میں کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم آزاد جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرتھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی فوکل پرسن پروفیسر تقدیس گیلانی ،رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ ، برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہمز،رکن برطانوی پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین، لارڈ قربان حسین ، ڈاکٹر افضل ، محمد یاسین، لارڈ واجد خان، راجہ زبیر، اقبال کیانی،مرزا تنویر اختر ،محمد ریاض بٹ، پروفیسر ممتاز احمد بٹ، پروفیسر امتیاز حسین، راجہ ضرار حسین، بیرسٹر شہزادہ حیات، کونسلر عبیداللہ، ریحانہ علی ، محمد ناظم کیگل اور دیگر شریک تھے۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز کشمیریوں کا تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر ا±جاگر کرنے میں کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کاعالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ راجہ فاروق حیدر خان نے اورسیز کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی، علاقائی اور دیگر تمام وابستگیوں سے بالا تر ہو کر کشمیر کاز کیلئے کام کریں۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کشمیری 75بر سے زائد عرصے سے بھارتی مظالم سہہ رہے ہیںاور آج جب عالمی یوم خواتین منایا جا رہا ہے مقبوضہ جموںوکشمیر میں کشمیری خواتین پر انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے کانفرنس میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ جموں وکشمیر میں خواتین پر بھارتی مظالم رکوانے اور نظر بند کشمیری خواتین کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button