مقبوضہ جموں و کشمیر

پی آئی اے کے نشان والے غبارے سے راجوری میں خوف و ہراس

pia

جموں10دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں ہوائی جہاز نما ایک غبارہ جس پر پی آئی اے(پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز)لکھا ہوا تھا، پایا گیا جس سے علاقے کے لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم ضلع کے علاقے چنگس میں موقع پر پہنچی۔بھارتی فورسز نے علاقے میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کردی تاکہ یہ معلوم کیاجائے کہ کہیں غبارے کوجاسوسی یا ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے تو نہیں بھیجا گیا ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایاکہ غبارے سے کوئی قابل اعتراض مواد نہیں ملا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button