بھارت

چین سے کشیدگی کے دوران بھارت نے بحری جنگی جہاز مورمو گائو بحری بیڑے میں شامل کردیا

نئی دلی 19دسمبر(کے ایم ایس)
بھارتی بحریہ نے چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران بحری جنگی جہاز ‘آئی این ایس مورموگائو’کواپنے بحری بیڑے میں شامل کردیا ہے۔
یہ بحری جہاز جدید ترین سینسرز، ریڈار اور زمین سے زمین اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہونے کے علاوہ نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل جنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ بحری جہاز میں جدید رڈار سسٹم اور برہاموس سوپر سونک کروز میزائل بھی نصب کیاگیا ہے جس کی رینج 450کلومیٹر ہے۔یہ جہاز ا سٹیلتھ گائیڈڈ میزائل تباہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔مورموگاو بحری جہازنے 19دسمبر 2021کو اپنی پہلی سمندری آزمائش شروع کی تھی۔یہ جہاز163میٹر لمبا اور 17میٹر چوڑا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 30 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہے۔ ممبئی میں بحری جہاز بحریہ کے حوالے کئے جانے کی تقریب میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اورانڈین نیول چیف ایڈمرل آر ہری کمار بھی موجود تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button