بھارت

دورہ بھارت کے دوران میں نے انسانی حقوق کے کارکنوں کے تحفظ پر زور دیا: سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ 12دسمبر(کے ایم ایس) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو تریس نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت اور ویتنام کے اپنے حالیہ دوروں کے دوران عوامی سطح پر شہری آزادیوں کی ضمانت اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی کارکنوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیاہے۔
انتونیو گوتریس نے مونٹریال میں COP15بائیو ڈائیورسٹی کانفرنس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ایک اہم پیغام جو مجھے واضح طور پر ملا اور میں نے بھی واضح طور پر پہنچانے کی کوشش کی کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے انسانی حقوق سب کا مرکزی نکتہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اور ایک پہلو جو مجھے زیادہ پریشان کرتا ہے وہ عام طور پر انسانی حقوق کے محافظوں پر ظلم و ستم ہے لیکن اس میں ماحولیاتی کارکن بھی شامل ہیں۔وہ حکومتوں کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کے لئے مظاہروں پر کریک ڈان کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے بھارت اور ویتنام میں عوامی طور پر اس اہمیت پر زوردیاکہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور ماحولیاتی کارکنوں کے لئے نہ صرف شہری آزادیوں بلکہ انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی جائے کیونکہ وہ انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاکہ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہوں اورہم جانتے ہیں کہ ان میں سے کچھ جیلوں میں ہیں، ان میں سے کچھ کو دھمکیاں دی گئی ہیں اور یہاں تک کہ کچھ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ واقعات نہ صرف حکومتوں کی وجہ سے بلکہ کچھ اقتصادی مفادات کی وجہ سے بھی پیش آئے ہیں جو بالکل ناقابل قبول ہے ۔نومبر میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے پہلے انتونیو گوتریس نے اکتوبرمیں بھارت کا دورہ کیاتھا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔آئی آئی ٹی بمبئی کے طلبا ء سے خطاب کرتے ہوئے گوتریس نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر بھارت کی آواز کو اسی وقت معتبر مانا جائے گا جب اندرون ملک انسانی حقوق کا احترام ہو۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button