نئی دلی12دسمبر(کے ایم ایس)
دلی ہائی کورٹ نے دو کشمیری خواتین حریت رہنمائوں آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی جانب سے بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے سرینگر میں ان کے گھر اور گاڑی ضبط کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔
عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 28 فروری مقرر کی ہے ۔این آئی اے نے 2018میںآسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو انکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ایک جھوٹا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔گرفتار کے بعد انہیں نئی دلی کی تہاڑ جیل منتقل کیاگیا تھا جہاں وہ اب بھی قید ہیں ۔