مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے کولگام میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سرینگر19 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے ڈی ایچ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔