مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2 اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر31 مئی(کے ایم ایس)
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں 2 اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے اونتی پورہ کے گائوں راج پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔
بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، شوپیاں ، اسلام آباد ، کولگام ، ڈودہ ، راجوری اور پونچھ کے اضلاع میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
ادھر ضلع پونچھ کے علاقے سوجیان میں ایک دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button