مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کیلئے بدنام زمانہ قاتلوں کے گینگ کا دائرہ کارپوری وادی کشمیر تک بڑھادیا

سرینگر16 اگست (کے ایم ایس)
مودی کی بھارتی حکومت نے فسطائیت کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے آزادی پسند کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کیلئے بھارتی فوج کے حمایت یافتہ بدنام زمانہ قاتلوں کے گینگ دیہات دفاع گارڈز کا دائرہ کار جموں خطے سے پوری وادی کشمیر تک بڑھادیا ہے ۔
دیہات دفاع گارڈ جو اس سے قبل دیہات دفاع کمیٹیوں کے نام سے جانے جاتے تھے کو بھارتی فوج نے 1995میں جموں میں آزادی پسند قیادت اور کارکنوںکو ختم کرنے کیلئے قائم کیاتھا۔اب وادی کی مسلم آبادی کو نشانہ بنانے اور کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم کرنے کیلئے دیہات دفاع گارڈز کے اس نیٹ ورک کو پوری وادی کشمیر تک پھیلا دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں اس اقدام کا یہ کہتے ہوئے جواز پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات کو روکنے کے لیے دیہات دفاع کمیٹیوں کی موجودہ اسکیم پر نظر ثانی کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق دیہات دفاع گارڈز اپنے اپنے علاقوں میں اہم سرکاری تنصیبات اور سہولتوں کے تحفظ کے ذمہ دارہوں گے اور وہ دن رات منظم طورپر گشت کریں گے ۔تاہم مودی حکومت کی سازشوں پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ ولیج ڈیفنس گارڈزاسکیم کا پس پردہ اصل مقصدمقبوضہ کشمیرمیں ایک ہندوتوا گینگ کو منظم کرنا ہے، جنہیں بھارتی فوج بھرتی کرنے کے بعد تربیت دے گی اور مسلح کرے گی ۔ان گارڈز کو وادی کشمیر اور جموں خطے کے اہم دیہات میں تعینات کیاجائے گا تاکہ نام نہاد سیکورٹی کے نام پر مقامی لوگوں میں خوف و دہشت کو پھیلا یا جاسکے ۔نظرثانی شدہ دیہات دفاع گارڈز کی اسکیم کو دی گئی ہدایات کے مطابق یہ اسکیم جن جن علاقوں اور دیہات فعال تھی کو گڑ بڑ والے علاقوں کے طورپر تصور کیاجائے گا۔ ماہرین مذکورہ ہدایات کی وضاحیت یہ کہتے ہوئے کرتے ہیں کہ مودی حکومت جموں خطہ میں آزادی پسند کشمیریوں کے قتل عام کی حکمت عملی کو اب وادی کشمیرمیں بھی دوہرانا چاہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button