پاکستان

کسی ملک نے جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا: جلیل عباس جیلانی

 

Jalil Abbas Jilani fm اسلام آباد10ستمبر(کے ایم ایس) پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور دنیا کے کسی ملک نے اسے بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیاہے۔

جلیل عباس جیلانی نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن ہمسائیگی اور پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن تعلقات کے لیے بھارت کو ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا جس میں مقبوضہ علاقے میں 5اگست 2019 کے اقدامات کو واپس لینا، بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو رہا کرنا اور جموں وکشمیر سے فوج کا انخلا ء شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں زیر التوا ہے اور بھارت کی طرف سے قانون سازی اس کی متنازعہ حیثیت کو متاثر نہیں کر سکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button