بھارت

کرناٹک:طالبات نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے پرہیڈ ماسٹر کی پٹائی کر دی

بنگلورو16دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری ہائی سکول کی طالبات نے ایک لڑکی کے ساتھ چھڑ چھاڑ پر ہیڈماسٹر کی لاٹھیوں سے پٹائی کردی۔
یہ واقعہ ریاست کے شہر سری رنگا پٹنم کے ایک گاﺅں میں پیش آیا۔ کٹاری نامی گاﺅں کے ایک سرکاری ہائی سکول کے ہیڈماسٹر نے ہوسٹل میں رہائش پذیر ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ طالبہ نے روتے ہوئے اس بارے میں دوسری طالبات کو آگاہ کیا جس پر تمام طالبات نے سخت برہم ہو کر لاٹھیوں کے ساتھ ہیڈماسٹر کے کمرے پر دھاوا بول دیااور ان کی مارپیٹ شروع کرددی۔ کچھ اساتذہ اور عملے نے لڑکیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔طالبات کا کہنا ہے کہ ہیڈماسٹر پہلے بھی کئی طالبات کو ہراساں کر چکا ہے۔
ہیڈ ماسٹر کو لاٹھیوں سے پیٹنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button