مقبوضہ جموں و کشمیر
وادی کشمیر، لداخ میں رات کا درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجمادسے نیچے
سرینگر18دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر اور لداخ میں رات کا درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے رہنے سے لوگ شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدارنے بتایاکہ وادی کشمیر اور لداخ میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم کی موجودہ صورتحال برقرار رہنے اوردرجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4سینٹی گریڈ، پہلگام میں منفی 4.3 اور گلمرگ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ لداخ خطے کے علاقے کرگل میںمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.1ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جموں میںکم سے کم درجہ حرارت 7.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ کٹرہ میں 7.8، بٹوت میں 4.3، بانہال میں 2.6اور بھدرواہ میںکم سے کم درجہ حرارت2.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔