مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف آسٹریلیا میں خاموش احتجاج

tax slogan australiaکینبرا27 اکتوبر (کے ایم ایس)
آسٹریلیا میں مقیم کشمیریوں نے اپنے مقامی دوستوں کے ہمراہ آج27اکتوبر کو دارالحکومت کینبرا اور ملک کے دیگر حصوں میں بھارت کے غیر قانونی تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔ انہوں نے اپنی نجی کاروں اور ٹیکسیوں کے شیشوں پر "کشمیر میں نسل کشی بند کرو، کشمیر پر بھارتی تسلط بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میںانسان ۔ انسانی حقوق کے بغیر”جیسے نعرے درج کر رکھے تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button