پاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم جاری رکھے ہوئے ہے اور خطے میں دہشت گردوں کاسرپرست اور مالی معاون ہے

اسلام آباد22دسمبر(کے ایم ایس )
پاکستان نے کہاہے کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں دہشت گرد گروپوں کا سرپرست اور مالی معاون ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کا شکار ملک ہونے کا روپ دھار لیا ہے حالانکہ وہ خود مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مظالم جاری رکھے ہوئے ہے اوروہ جنوبی ایشیاء میں دہشت گرد گروپوں کا سرپرست اور مالی معاون ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قابض حکام کشمیریوں کی ملکیتی جائیدادوں کو سیل کر رہے ہیں جن میں تعلیمی اداروں کیلئے وقف املاک بھی ہیں جو پسماندہ کشمیریوں کو مفت تعلیم فراہم کرتے ہیں، مرحوم حریت رہنما سید علی گیلانی کی برزلہ سرینگر میں واقع زیر ملکیت ایک جائیداد کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ان سنگین ناانصافیوں کیلئے جوابدہ ہونا چاہئے، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا واحد راستہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دینا ہے جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بھارت میں انتہا پسند قوم پرستی کے عروج اور خطے کیلئے اس کے توسیع پسندانہ عزائم پر تشویش ہے، ہم اب بھی بھارتی قیادت کی جانب سے بھگپت کے ایک بی جے پی رہنما کی طرف سے تشدد اور قتل کی حالیہ اپیل کی مذمت کے منتظر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھارتی وفد نے ایک بار پھر پاکستان کو نشانہ بنانے اور بدنام کرنے کے اپنے ایجنڈے کو پیش کرنے کیلئے بین الاقوامی فورم پر سیاست کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی برس سے بھارت نے پاکستان کوفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے سے روکنے کیلئے ایف اے ٹی ایف کے عمل کو سیاسی بنایا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسی طرح کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر کام کرنے سے قاصر رہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button