پاکستان

صدر علوی نے کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت پر ترکیہ کو سراہا

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تنازعہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرنے پر ترکیہ کو سراہاہے۔

ڈاکٹر عارف علوی ترک بحری افواج کے کمانڈر ایڈمرل ایرکومنٹ تتلی اوگلو سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ آج (منگل کو)اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسزکی طرف سے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم کا نوٹس لینا چاہیے۔صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جو مشترکہ مذہب اور تاریخی بندھنوں میں بندھے ہیں، اس کے علاوہ دونوں ممالک مختلف بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔فریقین نے دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لیے سمندری اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ترک بحری فورسز کے کمانڈر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں سود مند ثابت ہوگا۔قبل ازیں صدر مملکت نے ترک بحری افواج کے کمانڈر کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بحری اورسمندری امور میں تعاون کو فروغ دینے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز(ملٹری))سے نوازا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button