پاکستان

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد 23 فروری (کے ایم ایس)پاکستان نے کہا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور وہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قرارداووں کے مطابق پرامن تصفیے کیلئے اپنی آواز آٹھا تا رہے گا اورغیور کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے 23 فروری 1991 کے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک واقعہ بین الاقوامی برادری کے اجتماعی ضمیر پر بدستور ایک دھبہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button