بھارت

بھارتی پولیس نے غیر قانونی منتقلی کی آڑ میں118مویشی اور 8گاڑیاں ضبط کر لیں

جموں 27دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں سے تعلق رکھنے والے مسلم خاندانوں کے 118مویشیوں کو ضبط کر لیا ہے ۔
پولیس نے گائے بھینسوں سمیت ان مویشیوں کو 8گاڑیوں پر لاد کر غیر قانونی طورپر سرینگر منتقل کرنے کے الزام میں ضبط کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے مویشیوں کی غیر قانونی منتقلی کے سلسلے میںچندر کوٹ، رام بن اور بٹوٹ پولیس اسٹیشنوں میں آٹھ مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔مویشی لے جانیوالی تمام گاڑیوں کو قبضے اور ان کے مالکان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں وادی کشمیر کے لوگ عام طور پر جموں کے لوگوں سے دودھ اور دیگر مقاصد کیلئے گائے اور بھینسیں خریدتے ہیں،تاہم بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت برسراقتدارآنے کے بعد سے یہ کاروبارمسلم دشمن حکومت کا خاص طورپرہدف بنا ہواہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button