بھارت

سکھس فار جسٹس کی طرف سے ”یو ایل ایف اے آئی“ کو مدد کی پیشکش

واشنگٹن، 05 اپریل (کے ایم ایس) امریکہ میں قائم سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) نے یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام انڈیپنڈنٹ ( یو ایل ایف اے آئی) کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ”انڈنپنڈنٹ آسام ریفرنڈم“ کیلئے اسکی مدد کے لیے تیار ہیں۔
’( یو ایل ایف اے آئی)آسام کی آزادی کے لیے لڑ رہی ہے جبکہ ایس ایف جے بھارت سے پنجاب کی آزادی اور خالصتان (سکھوں کے لیے الگ ملک) کے قیام کی کوشش کر رہی ہے۔
( یو ایل ایف اے آئی) کے رہنما Paresh Baruahنے ایس ایف جے کو ایک کھلا خط لکھا تھا جس کے جواب میں خالصتان کے حامی گروپ کے بانی گروپتونت سنگھ پنو نے لکھا ہے ” ہم آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ سکھوں کے ساتھ کھڑے رہنے اور جون 1984 کے آپریشن بلیو اسٹار کے بعد سے بھارت میں سکھوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم کا حصہ نہ بننے پر آسام کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہے، اگر ( یو ایل ایف اے آئی) ے آسام کی آزادی کیلئے ریفرنڈم منعقد کرنے کا فیصلہ کیاتو سکھ گروپ اس کی حمایت اور تمام قانونی مدد اور لاجسٹک مدد فراہم کرے گا، آسامی لوگوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت حق خود ارادیت حاصل ہے لہذا خالصتان ریفرنڈم کے خطوط پر آپ( یو ایل ایف اے آئی)بھی اس سوال پر ریفرنڈم کرانے کا اعلان کریں کہ کیا آسام کو آزاد ہونا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button