بھارت

بھارتی پولیس کی کارروائی, خالصتان زندہ باد فورس کے 3ارکان قتل

نئی دلی:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران خالصتان زندہ باد فورس کے 3ارکان کو قتل کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی جی یوپی پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اتر پردیش میں پنجاب پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس نے مبینہ طورپر گرداس پور پولیس چیک پوسٹ پر گرینیڈ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ۔کارروائی کے دوران خالصتان زندہ باد فورس کے 3مشتبہ ارکان گروندر سنگھ، وریندر سنگھ اور جسن پریت سنگھ کو گولی مار کرقتل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button