مظاہرے

مظفر آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام بھارت مخالف احتجاجی ریلی

WhatsApp Image 2024-06-26 at 12.50.32 PMمظفر آباد:  کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر و شاخ نے آج” تشدد کے متاثرین کی حمایت “کے عالمی دن پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف مظفر آباد میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی ۔ مقررین نے ریلی کے شرکا ءسے خطاب میں کہا کہ قابض بھارتی فورسز مقبوضہ جموںوکشمیر میں آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں ، بیگناہ لوگوں کو عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج تحریک آزاد ی کو دبانے کیلئے جسمانی و ذہنی تشدد کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کایہ سلسلہ 1947سے جاری ہے تاہم مودی حکومت نے جبر واستبداد کے اس سلسلے میں تیزی لائی ہے اور وہ نہ صرف کشمیریوں کو قتل ، گرفتار اور دیگر مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے بلکہ اس نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی منصفانہ تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔WhatsApp Image 2024-06-26 at 12.50.31 PM
بھارت کے بدترین تشدد اور مذموم ہتھکنڈوں کے باوجود بہادر اور غیور کشمیری اپنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہچانے کے لئے پرعزم ہیں۔مقررین نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ۔ انہوںنے اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر عالمی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔ ریلی کا اختتام اقوام متحدہ کے مبصرین دفتر پر ہوا جہاں ایک یادداشت پیش کی گی جس میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور نظر بند کشمیریوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔
ریلی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں کے علاوہ نوجوانوں کی ایک ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button