مقبوضہ کشمیر :زرعی اراضی پر ریلوے ٹریک بچھانے کے خلاف کشمیری کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کسانوں نے مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے ہندو امرناتھ یاتریوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد اور پہلگام کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کی تجویز کی سخت مخالفت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مجوزہ ریلوے ٹریک کشمیری کسانوں کی زرخیز زرعی اراضی پر بچھائے جانے کے خدشے کے پیش نظر مقبوضہ علاقے کی زرعی معیشت اور کاشت کاروں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے ۔ساڑھے77کلومیٹر ریلوے ٹریک جو کہ بیج بہاڑہ اور پہلگام کے درمیان بچھائے جانے کی تجویز ہے جس کے خلاف کشمیری کسان سراپااحتجاج ہیں ۔کسانوں کا کہنا ہے کہ کشمیری کسانوں کو بے روزگار کرنے کیلئے یہ ریلوے ٹریک مقبوضہ علاقے کی زرخیز ترین زرعی اراضی پر بچھایاجارہاہے۔ایک مقامی کسان غلام نبی نے میڈیا کو بتایاکہ سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی منصوبے کی زد میں آئے گی اورکاشت کاری سے وابستہ ہزاروں خاندان اس سے بری طر ح متاثر ہوں گے ۔ انکا مذید کہنا تھا اس منصوبے سے مقبوضہ علاقے میں خوراک کی قلت اور معاشی مشکلات پیدا ہوں گی اور قدرتی ماحول بھی بری طرح متاثرہوگا۔