مظاہرے

کشمیریوں کی جبری بے دخلی کی مہم کے خلاف نئی دلی میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ


نئی دلی07فروری (کے ایم ایس)
بھارت میںکانگریس پارٹی کی جموں وکشمیر شاخ نے دارلحکومت نئی دلی میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے احکامات پر قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کی انکی زمینوں سے بے دخلی کی جبری مہم کے خلاف جنتر منتر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پارٹی کے سینکڑوں رہنمائوں اور کارکنوں نے جنتر منتر میں جمع ہوکرکشمیریوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے بے دخل کرنے کی ظالمانہ مہم کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بلند کئے ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس لیڈر شاہنواز چودھری نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کیلئے اراضی کے قوانین سے اسکی منافقت ثابت ہو تی ہے کیونکہ ایک طرف تو بی جے پی قیادت نادار لوگوں کیلئے کام کرنے کا دعوی کرتی ہے جبکہ دوسری طرف مودی حکومت نے جموں وکشمیر میں لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ بااثر لوگوں جنہوں نے ہزاروں کنال اراضی پر مشتمل بڑے رقبوںپر قبضہ کررکھا ہے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جبکہ غریب اور پسماندہ کشمیریوں کو گھروں اور دیگر املاک سے بے دخل کرنے کیلئے نوٹس بھیجے جارہے ہیں۔شاہنواز نے کہا کہ بی جے پی حکومت پر کسی بھی طرح اعتمادنہیں کیاجاسکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی وسائل پر قبضہ کرنے والے بڑے مافیاز کو سبق سکھانے کے بجائے، مودی حکومت غریب کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button