مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری نوجوان نے پائلٹ بن کر والدہ کی خانہ کعبہ لے جانے کی دیرینہ خواہش پوری کردی

سرینگر28دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان عامر راشد وانی نے پائلٹ بن کر اپنی والدہ کو خانہ لعبہ لے جانے کی دیرینہ خواہش پوری کر دی ۔
https://twitter.com/AmirRashidWani/status/1607261439940792321
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری نوجوان عامر راشد وانی نے ٹوئٹر پراپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کی والدہ نے اسکول کے زمانے میں ایک کارڈ لکھ کرمیرے سینے پر لگایا تھا۔ن کی والدہ کہتی تھیں کہ تم پائلٹ بننا اور مجھے اپنے طیارے میں مکہ معظمہ لے جانا۔عامرراشد وانی نے ٹویٹ میں طیارے کے کاک پٹ میں اپنی تصویر شئیرکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کا خواب پورا کردیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انکی والدہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی زیارت کی خواہش لیے اسی طیارے میں بیٹھی ہیں جسے وہ اڑا رہے ہیں۔ ماں کا خواب پورا کرنے والے عامر وانی کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button