مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:حالات معمول پر آنے کے مودی حکومت کے دعوئوں پر کڑی تنقید

جموں 04دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے مقبوضہ علاقے میں صورتحال میں بہتری کے مودی حکومت کے دعوئوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حقائق اس کے برعکس ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے جموں میں صحافیوں سے گفتگومیں راجوری حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ راجوری میں عام شہریوں کاقتل ناقابل برداشت ہے اوراس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ اورمودی حکومت کو انکے نئے کشمیر سے متعلق وعدے یاد دلاتے ہوئے کہاکہ ان کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں ۔وقار رسول نے کہاکہ راجوری میں شہری ہلاکتیں دراصل انٹیلی جنس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے پہلے اتوار کی شام عام شہریوں پر فائرنگ کی اور بعدازاں پیر کی صبح اسی مقام پر ایک دھماکہ بھی ہوا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکمران بی جے پی کے لیڈر کشمیرمیں حالات بہتر ہونے کے مسلسل دعوے کر رہے ہیں تاہم مقبوضہ علاقے میں زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ ان کی پارٹی کے لیڈروں نے راجوری جانے کی کوشش تاہم بھارتی فورسز نے انہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دی تاہم بی جے پی لیڈروں کو راجوری تک محفوظ راہداری دی جارہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button