مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے عدالت 18پریل کو یاسین ملک اور دیگر کے خلاف باقاعدہ فرد جرم عائدکرے گی

نئی دہلی11اپریل (کے ایم ایس)کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور سزا دینے کے لئے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کو کہا کہ وہ جعلی فنڈنگ کیس کے سلسلے میںجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور دیگر نظربند کشمیریوں کے خلاف 18پریل کو باقاعدہ فردجرم عائد کرے گی۔
محمد یاسین ملک، مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید، تاجر ظہور احمد وٹالی، فاروق احمد ڈار، آفتاب احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، نعیم احمد خان، بشیر احمد بٹ، پیر سیف اللہ اور کئی دیگر افراد پر بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی جائے گی ۔واضح رہے کہ عدالت نے کامران یوسف، جاوید احمد بٹ اور سیدہ آسیہ اندرابی کو ان الزامات سے بری کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button